بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

آرمی چیف بلوچستان سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرینگے

 آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آج بلوچستان اور سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آج بلوچستان اور سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کرینگے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سندھ اور بلوچستان میں سیلابی صورتحال اور امدادی کارروائیوں پر بریفنگ دی جائے گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جرل قمر جاوید باجوہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف فوجی دستوں سے ملاقات بھی کریں گے۔

Back to top button