بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب کا نیا الرٹ جاری

صوبائی  ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب نے آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران دریائے سندھ میں سیلاب کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ کر دیا ہے۔

ایک بیان میں پی ڈی ایم اے پنجاب کے ترجمان نے کہا کہ کالاباغ، چشمہ اور تونسہ میں سیلاب کا خطرہ ہے جس سے میانوالی، بھکر، ڈی جی خان، لیہ، مظفر گڑھ، راجن پور اور رحیم یار خان کے علاقے متاثر ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوہ سلیمان سالٹ رینج سے منسلک نالوں میں پانی کی سطح بڑھ سکتی ہے۔

Back to top button