بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

بھارتی ریاست ہریانہ کے گھر سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد کی لاشیں برآمد

بھارتی ریاست ہریانہ میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق خاندان کے 6 افراد امبالہ کے گاؤں بالانہ میں اپنی رہائشگاہ پر مردہ حالت میں پائے گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مردہ حالت میں پائے گئے افراد  میں 2 مرد، دو خواتین اور دو بچے شامل ہیں۔امبالہ کے ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے خودکشی کے حوالے سے ایک نوٹ بھی ملا ہے تاہم واقعے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Back to top button