بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

دہشت گردوں کی مالی معاونت سےمتعلق مقدمات،اسلام آباد میں خصوصی تفتیشی سیل قائم

اسلام آباد پولیس نے دہشتگردی اورانتہاپسندی کی مالی امداد سے متعلق مقدمات کی تحقیقات کے لئے خصوصی تحقیقاتی سیل قائم کیاہے۔اسلام آباد پولیس کے مطابق سیل ان افراد کے خلاف موثر قانونی کارروائی یقینی بنائے گاجو دہشتگردی اورانتہاپسندی کے لئے مالی مدد فراہم کرتے ہیں۔

سیل انسداد دہشتگردی کے محکمے میں قائم کیاگیاہے جس کاسربراہ گریڈ17کاافسرہوگا جو براہ راست انسداد دہشتگردی کے محکمے کو رپورٹ کرے گا۔خصوصی تحقیقاتی سیل بین الاقوامی معیارات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے دیگراداروں سے بھی تعاون حاصل کرے گا۔

مزید پڑھیے  19 کروڑ پاؤنڈز کی غیر قانونی منتقلی کے کیس، سابق وفاقی وزرا اور کابینہ اراکین کے خلاف تحقیقات کا آغاز
Back to top button