بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

بھارتی ریاست راجستھان میں گرمی کا 74 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

بھارت کی ریاست راجستھان میں گزشتہ روز  پڑنے والی گرمی نے 74 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ راجستھان کے صحرائی شہر جیسلمیر میں گزشتہ روز (ہفتے) پڑنے والی شدید گرمی نے شہریوں کو تلملا کر رکھ دیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جیسلمیر میں درجہ حرارت 43.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو 74 سال کا گرم ترین درجہ حرارت رہا، اس سے قبل 43.3 ڈگری سینٹی گریڈ 10 ستمبر  1949 میں کو ریکارڈ کیا گیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتے کے روز  صحرا کے کئی علاقے گرمی کی شدید لپیٹ میں رہے جبکہ ریاست کے شہر  باڑمیر میں 40.3 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا جو راجستھان کا دوسرا گرم ترین مقام تھا۔ اس کے بعد شہر بیکانیر میں 40 ڈگری، جودھ پور میں 39.5 ڈگری، جالور میں 38.7 ڈگری اور گنگا نگر میں 38.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

مزید پڑھیے  امریکی فوجی کی خود سوزی کی پوری ذمہ داری بائیڈن انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے، حماس
Back to top button