بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

علی حیدر گیلانی ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے نامزد

مسلم لیگ ن نے پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر کے لیے پیپلز  پارٹی کے رہنما علی حیدر گیلانی کو نامزد کر دیا۔مسلم لیگ ن نے علی حیدر گیلانی کے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے کاغذات اسمبلی سیکرٹری آفس میں جمع کروا دیے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے سبطین خان 185 ووٹ لیکر اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے جبکہ ان کے مدمقابل مسلم لیگ ن کے امیدوار سیف الملک کھوکھر نے 175 ووٹ حاصل کیے تھے۔گزشتہ روز ہی پنجاب اسمبلی نے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد منظور کی تھی۔

Back to top button