بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

یکم محرم سے 10 محرم الحرام تک پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ

پنجاب حکومت نے یکم محرم سے 10 محرم الحرام تک صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

صوبے بھر میں 9 اور  10 محرم کو ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی ۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کیےگئے نوٹیفکیشن کے مطابق یکم محرم سے 10محرم الحرام تک صوبے میں ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش پر بھی پابندی ہوگی، جلوسوں کے راستوں پرکسی قسم کی کنسٹرکشن کرنےکی اجازت بھی نہیں ہوگی۔

اس کے علاوہ صوبے میں اشتعال انگیز بینرز، پلے کارڈز اور تقاریرپر بھی پابندی ہوگی۔

Back to top button