بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعظم نے ضروری ادویات کی قلت کا نوٹس لے لیا

 وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں ضروری ادویات کی قلت کا نوٹس لے لیا۔وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) کی کمیٹی آن لائف سیونگ ڈرگز نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور وفاقی و صوبائی حکام سے آج ہی ادویات کی قلت پر رپورٹ طلب کرلی ہے۔

حکام کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہےکہ ملک میں 60 ضروری ادویات دستیاب نہیں، پاکستان میں اس وقت نفسیاتی، دماغی، دل اور دیگر بیماریوں کی اہم ادویات میسر نہیں ہیں، تمام وفاقی اور صوبائی ڈرگ ریگولیٹری حکام تحقیقات کریں اور آج ہی رپورٹ دیں۔

دوسری  جانب فارما انڈسٹری کا کہنا ہے کہ پیداواری لاگت بڑھنے کے سبب کمپنیوں نے یہ ادویات بنانا بند کر دی ہیں، اگر قیمتیں نہ بڑھائی گئیں تو ملک میں مزید ادویات کی شدید قلت پیدا ہو جائے گی۔

Back to top button