بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

بلوچستان میں مون سون بارشوں سے اب تک 69 افراد جاں بحق،9اضلاع آفت زدہ قرار

ملک کے بیشتر حصے میں مون سون کی طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور صرف بلوچستان میں بارشوں سے مختلف حادثات میں اب تک 69 افراد جاں بحق جبکہ 432 مکانات تباہ  ہو چکے ہیں۔

حکومت بلوچستان نے بارشوں سے متاثرہ 9 اضلاع کو آفت زدہ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ مشرقی بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں رابطہ سڑکیں متاثر ہوئی ہیں جبکہ شہریوں کو بارش میں بلوچستان پنجاب بارڈر شاہراہ استعمال کرنے سے اجتناب کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

کوہ سلیمان اور فورٹ منرو میں بارش کے بعد سیلابی ریلے جنوبی پنجاب کے علاقوں میں داخل ہوگئے اور سوناری پل کا ایک حصہ دوبارہ سیلابی ریلےمیں بہہ گیا۔

اس کے علاوہ کوہلو کا کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا جبکہ مچھ میں سیلابی صورتحال برقرار ہے اور مچھ پل بہہ جانے سے آمدورفت بھی معطل ہے۔ 

Back to top button