بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

14 سالہ گھریلو ملازمہ کی پھندا لگی لاش بر آمد

اسلام آباد میں 14 سالہ گھریلو ملازمہ کی پھندا لگی لاش بر آمدہوئی ہے ۔افسوس ناک واقعہ تھانہ لوہی بھیر کے علاقہ میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں پیش آیا جہاں آمنہ دختر سیف علی مرحوم گھریلو ملازمہ تھی، گزشتہ روز کچن سے پھندا لگی لاش بر آمد ہوئی جس کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

تھانہ لوہی بھیر پولیس نے تفتیش کی بجائے خود کشی کا وقوعہ بنا کر لاش لواحقین کے حوالے کر دی ، لواحقین گلریز کے علاقہ میں میت سمیت موجود ہیں ، لواحقین نے لاش لوہی بھیر تھانے کے سامنے رکھ کر دھرنا دینے کا اعلان کردیا۔

مزید پڑھیے  ریلوے ٹریک پر دھماکہ، جعفر ایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹر ی سے اتر گئیں
Back to top button