بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

ایف بی آر کی بڑی کارروائی، سگریٹ بنانے والی جعلی فیکٹری پر چھاپہ

ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس و انوسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو ملتان نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈائریکٹر ذوالفقار علی کی سربراہی میں ہمراہ ڈاکٹر شرافت عباس ڈپٹی ڈائریکٹر و دیگر افسران سگریٹ بنانے والی غیر قانونی فیکٹری پر چھاپہ مارا۔ یہ فیکٹری جلالپور پیر والہ کے علاقہ میں قائم کی گئی تھی اور اس میں روزانہ کی بنیاد پر مختلف ناموں / برانڈ کے لاکھوں جعلی سگریٹ بنائے جارہے تھے ۔

مزید بر آں یہ فیکٹری کسی طرح کی قانونی رجسٹریشن اور ایف بی آر کی منظوری کے بغیر کام کر رہی تھی جس سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی، سیلز ٹیکس وائکم ٹیکس کی مد میں قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچ رہا تھا۔

ایف بی آر کے انٹیلی جنس و انوسٹی گیشن ملتان ڈائریکٹوریٹ اپنے انٹلی جنس نیٹ ورک کے ذریعے کچھ عرصہ سے اس فیکٹری کی نگرانی کر رہی تھی اور مکمل تسلی کے بعد مورخہ 02 مارچ 2024 کو اپنی ٹیم کے ہمراہ پولیس کی معاونت سے کارخانہ پر چھاپہ مارا جہاں دھڑادھڑ غیر قانونی سگریٹ مختلف ناموں سے بنائے جارہے تھے۔

دوران تلاشی سگریٹ کی بھاری مقدار کے علاوہ تمباکو اور سگریٹ کی تیاری میں استعمال ہونے والا دیگر سامان بشمول جعلی پیکنگ بر آمد ہوا جسے قبضہ میں لے کر فیکٹری کو سیل کر دیا گیا ہے اور غیر قانونی سگریٹ سازی میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا

Back to top button