بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

ایف سی بلوچستان نارتھ نے بلوچستان اور سندھ کی بین الصوبائی سرحد پر سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی

ایف سی بلوچستان( نارتھ )نے بلوچستان اور سندھ کی بین الصوبائی سرحد پر انسداد اسمگلنگ آپریشن کیا۔بلوچستان سے سندھ میں غیر قانونی ایرانی ڈیزل اور چائنا سالٹ، سگریٹ اور ٹائر سمیت دیگر اشیا کی سمگلنگ ناکام بنا دی گئی۔

اسمگلرز 7 ٹرکوں میں تقریبا 70000 لیٹرز ایرانی ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے جسے خفیہ اطلاعات پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنایا گیا۔ضبط کیا گیا غیر قانونی ایرانی ڈیزل اور دیگر اشیا ضروری کارروائی کے بعد کسٹمز حکام کے حوالے کی جارہی ہیں۔

مزید پڑھیے  پاکستان میں کورونا سے مزید 120 افراد کا انتقال
Back to top button