بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

پیٹرول پمپ پر آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں پیٹرول پمپ پر آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی، کئی گھنٹوں کی جدوجہد کےبعد آگ پر قابو پایا گیا۔ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اسلام آباد عرفان نواز میمن کے مطابق فائر بریگیڈ کی 11 گاڑیوں نے بجھانے کے عمل میں حصہ لیا، پاکستان نیوی کی مدد بھی لے لی گئی۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ ٹینکر میں پیٹرول ہونے کی وجہ سے آگ بجھانے میں مشکل پیش آئی۔عرفان نواز میمن کا مزید کہنا ہے کہ ری فلنگ کےلیے آئے ٹینکر میں آگ لگی، آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

مزید پڑھیے  پنجاب بھر میں پتنگ بازوں اور پتنگوں کے کاروبار سے منسلک افراد کیخلاف کریک ڈاؤن تیز
Back to top button