بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سابق جسٹس محمد علی سید خالق حقیقی سے جا ملے

سندھ ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جسٹس محمد علی سید آج کراچی میں صبح اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ طویل پیشہ ورانہ سفر میں ریٹائرڈ جسٹس محمد علی سید نے ہمیشہ عدالتی قابلیت، فکری اور اخلاقی اقداراَور پیشہ ورانہ ضابطہ اخلاق کا دامن انتہائی مضبوطی سے تھامے رکھا۔ 

کئی دہائیوں پرمحیط اپنے کیرئیر کے دوران ان کی شریکِ حیات شمیم سید ہر موقع پر ان کے شانہ بشانہ رہیں۔ مرحوم محمد علی سید سندھ ہائی کورٹ کے اب تک کے کم عمرترین ججوں میں سے ایک تھے۔ وہ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے ریکارڈ 7 بار صدر رہے۔ جسٹس ریٹائررڈ محمد علی سید کی نماز جنازہ بعد نمازِ جمعہ بلال مسجد محمد علی سوسائٹی  کراچی میں ادا کی گئی۔ 

Back to top button