بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کے اعلان کے بعد وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے 18 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔ 

اس کمی کے بعد اب پیٹرول کی نئی قیمت 230 روپے 24 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں 40 روپے 54 پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 236 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 33 روپے 81 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی جس کے بعد اس کی نئی قیمت 196 روپے 45 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 34 روپے 71 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 191روپے 44 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

 

مزید پڑھیے  صدر مملکت نے وزیر اعلیٰ کے پی کی وزیراعظم سے ملاقات کو احسن شروعات قرار دیدیا
Back to top button