بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

اختلافات کی خبریں دم توڑ گئیں، چودھری شجاعت اور پرویز الہیٰ کی ایک ساتھ پریس کانفرنس

سربراہ مسلم لیگ ق چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھردی پرویز الٰہی نےسینئر صحافیوں سے ملاقات کی ہے جس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی معاملات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

صحافیوں سے ملاقات میں چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ سیاست میں نظریاتی اختلاف ضرور ہو سکتا ہے، اس کو ذاتی دشمنی میں نہیں بدلنا چاہیے۔ پرویز الہیٰ نے کہا کہ شجاعت حسین ہمارے بڑے ہیں، خاندان کے فیصلے وہی کرتے ہیں۔ شریف برادران نے ہمیں کئی بار دھوکا دیا، ان پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا۔

اس موقع پر مونس الہی کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ساتھ ق لیگ کا اتحاد برقرار رہے گا۔ 

Back to top button