بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

پولیس چوکی میں دھماکا ایک اہلکار شہید

 مردان کے علاقے میں پولیس چوکی چمتار میں دھماکا کے نتیجے میں ہیڈکانسٹیبل شہید اور 2 پولیس اہلکاروں سمیت 4افراد زخمی ہو گئے۔پولیس رپورٹ کے دھماکا پولیس چوکی کے گیٹ کے ساتھ نصب بارودی مواد پھٹنے سے ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکارگشت کے بعد موٹر کار میں جیسے پولیس چوکی میں داخل ہوئے تو بارودی مواد پھٹ گیا جس سے موٹر کار میں موجود ہیڈ کانسٹیبل مقصود شہید جبکہ اے ایس آئی سہیل، کانسٹیبل کریم اور 2 راہ گیروں  سمیت 4 افراد زخمی ہوئے۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علاقے کا محاصرہ کر لیا ہے سرچ آپریشن جاری ہے

Back to top button