بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

پک اپ گہری کھائی میں گر نے سے 5 افراد جاں بحق

 لوئرکوہستان میں قراقرم ہائی وے داسو کے قریب پک اپ گہری کھائی میں گر نے سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق پک اپ گلگت جارہی تھی تیز رفتاری کےباعث بے قابو ہو کر گہری کھائی میں گر گئی۔ حادثے کے نتیجے میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔


ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ قراقرم ہائی وے داسو کے قریب کیرو کے مقام پر پیش آیا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی نعشوں کو تحصیل ہسپتال پٹن لوئرکوہستان منتقل کردیا ہے۔جاں بحق ہونے والوں میں میرعالم، محمد فاروق، فضل واحد، بلبل نبی شامل ہے۔

Back to top button