بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

قومی ویمن کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ مکمل، تربیتی کیمپ شروع ہو گیا

سری لنکا کیخلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کی خاطر پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے فٹنس ٹیسٹ  مکمل کر لئے گئے  جس کے بعد قومی ویمن کرکٹرز کا تربیتی کیمپ گزشتہ روز  نیشنل سٹیڈیم میں حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹرکراچی میں شروع ہو گیا ہے جو 18 مئی تک جاری رہے گا۔  26 کھلاڑیوں پر مشتمل کیمپ کے دورن 11، 14 اور 17 مئی کو تین پریکٹس ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے جبکہ دو ٹی 20میچز 12 اور 15 مئی کو رکھے گئے ہیں۔بورڈ ترجمان کے مطاق کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کی نیٹ اور فیلڈنگ سیشنز میں اپنی کارکردگی بہتر بنانے پر توجہ ہوگی تاہم 13 اور 16 مئی کو انہیں آرام کا موقع فراہم کیاجائے گا ۔بورڈ ترجمان نے بتایا کہ جمعرات کی صبح 11 بجے سے دوپہر اڑھائی بجے تک ٹی ٹونٹی پریکٹس میچ کھیلا جائیگا ۔آل رائونڈرندا ڈار دوپہر ساڑھے بارہ بجے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹرمیں میڈیا ٹاک کریں گی۔ 18 مئی کو قومی ٹیم کی صبح ساڑھے نوسے پونے ایک بجے تک پریکٹس ہوگی ، اس موقع پر سدرہ امین میڈیاسے گفتگو بھی کریں گی۔تربیتی کیمپ میں طلب کی گئی پلیئرز میں ایمن انور، انعم امین، انوشہ ناصر، عائشہ بلال، عائشہ نسیم، عائشہ ظفر، غلام فاطمہ، گل فیروزہ، ارم جاوید، کائنات امتیاز، منیبہ علی صدیقی، نجیہ علوی، نتالیہ پرویز، ندا ڈار، عمیمہ سہیل، رامین شمیم، صدف شمس، سعدیہ اقبال، شوال ذوالفقار، سدرہ امین، سدرہ نواز، تسمیہ رباب، طوبہ حسن، ام ہانی، وحیدہ اختر اور یسری عامرشامل ہیں ۔ڈیوڈ ہیمپ ہیڈ کوچ ، سلیم جعفر بالنگ کوچ ، وقار اورکزئی اسسٹنٹ کوچ، صبور احمد سٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ، رفعت اصغر گل فزیو تھراپسٹ، ڈاکٹر محمد خرم ڈاکٹراور زبیر احمد اینالسٹ ہونگے۔

Back to top button