بسم اللہ الرحمن الرحیم

صحت

بہاولپور ڈویژن کیلئے قومی صحت کارڈ کا اجرائ، 63 فیصد آبادی تک مفت علاج کی سہولت پہنچا دی۔وزیراعلیٰ

بہاولنگر، رحیم یارخان اور بہاولپور کے 100 ہسپتالوں میں مفت علاج ہوگا، ایک کروڑ 5 لاکھ افراد صحت کارڈ سے مستفید ہونگے

 وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب کی 63 فیصد آبادی نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کے ذریعے مفت علاج کی سہولت سے مستفید ہو رہی ہے۔ نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کا اجراء ریاست مدینہ کے قیام کی طرف بڑا قدم ہے۔ بہاولپور ڈویژن میں نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب کی 63 فیصد آبادی قومی صحت کارڈ کے تحت مفت ہیلتھ کوریج سے مستفید ہو رہی ہے۔ جلد فیصل آباد، ملتان اور دیگر اضلاع میں بھی ہیلتھ کارڈ کا اجراء کریں گے۔بہاولپور ڈویژن کے ایک کروڑ 5 لاکھ افراد قومی صحت کارڈ سے مستفید ہوں گے۔بہاولپور، رحیم یار خان اور بہاولنگر کے ہر شہری کو 100 ہسپتالوں میں مفت علاج کی سہولت دیں گے۔انہوں نے کہا کہ مارچ کے آخر تک ساڑھے 11 کروڑ افراد کو قومی صحت کارڈ فراہم کر دیا جائے گا۔قومی صحت کارڈ کیلئے 400 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کرکے مفت علاج کا وعدہ پورا کریں گے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ ملتان میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بنا کر پی ٹی آئی حکومت نے اپنا وعدہ پورا کر دیا ہے اور اب جلد وزیراعظم عمران خان کو بہاولپور میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے سنگ بنیاد کیلئے مدعو کریں گے۔جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو مالی اور انتظامی اختیارات سونپ دیئے ہیں۔ جنوبی پنجاب کو ماضی کے مقابلے میں زیادہ ترقیاتی فنڈز فراہم کر رہے ہیں۔گزشتہ ادوار میں جنوبی پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں پر جتنا خرچ کیا گیا صرف چھ ماہ میں اس سے زیادہ خرچ کر دیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کر رہے ہیں۔جنوبی پنجاب کے عوام کو ان کی دہلیز پر صحت کی سہولتیں فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کینسر اور دیگر مہلک امراض کے مریضوں کو علاج معالجے کیلئے اربوں روپے فراہم کر رہے ہیں۔پنجاب میں 23 نئے ہسپتال بنا رہے ہیں۔صوبہ بھر میں 158 ہیلتھ فسلیٹیز کو اپ گریڈ کر دیا گیا۔ صوبے میں 91 نئی ہیلتھ فسلیٹیز بنائیں گے۔ہسپتالوں کو اربوں روپے کی طبی مشینری بھی فراہم کی جا رہی ہے

Back to top button