بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

حمزہ شہباز کے بطور وزیراعلیٰ پنجاب ذمہ داریاں سنبھالنے کا نوٹیفکیشن جاری

عثمان بزدار کو وزارت اعلیٰ سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔پنجاب حکومت کے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کے بطور وزیراعلیٰ پنجاب ذمہ داریاں سنبھالنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

اس کے علاوہ عثمان بزدار کو وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانےکا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیاہے۔

واضح رہےکہ ہفتے کے روز پنجاب کی سیاست میں ڈرامائی موڑ اس وقت آیا جب گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا استعفی آئینی اعتراض لگا کر مسترد کردیا۔

گورنر پنجاب کی جانب سے اسپیکر پرویز الٰہی کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ عثمان بزدار کا استعفیٰ آرٹیکل 130کے سب سیکشن آٹھ کے تقاضے پورے نہیں کرتا، عثمان بزدار نے استعفیٰ گورنر کے نام دیا ہی نہیں۔

گورنر پنجاب کی جانب سے عثمان بزدار  کا استعفیٰ مسترد  کیے جانے کے بعد عثمان بزدار وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچے جہاں انہوں نے اپنی کابینہ کا اجلاس بھی منعقد کیا۔

Back to top button