بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیر اعلی عثمان بزدار کا ایک لاکھ 30 ہزار آسامیوں پر بھرتیوں کا اعلان

نوجوانوں کو ملازمتوں میں بھرتی کی بالائی حد میں 2سال کی رعایت بھی دی جائے گی

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ایک لاکھ 30 ہزار آسامیوں پر بھرتیوں کا اعلان کر دیاـ نوجوانوں کو بھرتی کی بالائی حد میں 2 برس کی رعایت بھی دی جائے گیـ ڈیرہ غازی خان میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں انتظامی سہولت کیلئے نئی تحصیلیں اوراضلاع بنائے جا رہے ہیں ـ نئی تحصیلوں اور اضلاع کے لئے خصوصی کمیٹی کام کر رہی ہے ـ چاہتے ہیں نئی تحصیلیں اور اضلاع بنائے جائیں لیکن لوکل گورنمنٹ الیکشن کے باعث اعلان نہیں کیا جا سکتا ـ وزیر اعلی عثمان بزدار نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ لوکل گورنمنٹ کا بل جلد پاس ہو گااور لوکل گورنمنٹ الیکشن سے عوام کے مسائل عوام کی دہلیز پر حل ہو ں گےـحکومت ملک کی ترقی کیلئے کوشاں ہےـوزیر اعلی عثمان بزدار نے یقین دہانی کرائی کہ ڈیرہ غازی خان میں ٹرین کے سٹاپ کیلئے وزارت ریلوے سے بات کی جائیگیـوزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے کوشاں ہیںـمسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا چاہتے ہیںـمیڈیا عوام کے حقیقی مسائل کی نشاندہی کرے، حل کریں گےـ

وزیر اعلی نے کہا کہ کبھی غلط کام کیا ہے نہ کرنے دیں گےـ مثبت تنقید کا ہمیشہ خیر مقدم کیا ہے ـوزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ ڈی جی خان پریس کلب کی ہر ممکن بحالی کی کوشش کریں گے ـ صحافی کالونی کے حوالے سے بورڈ آف ریونیو کو اراضی کی پالیسی دینے کی ہدایت کی ہے ـ کوٹ چھٹہ میں پریس کلب کے قیام کیلئے بھرپور معاونت کریں گےـوزیر اعلی نے کہا کہ انڈس ہائی وے کی بحالی پہلی ترجیح ہے

Back to top button