بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

عثمان بزدار کو بحال کیے جانے کے بعد بزدار کابینہ کے اجلاس کا اعلامیہ جاری

 گورنرکی جانب سے عثمان بزدار کو بحال کیے جانے کے بعد بزدار کابینہ کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق پنجاب کابینہ کا آج کا اجلاس گورنر کے احکامات کے تحت ہوا جس میں کابینہ نے گورنر ہاؤس میں پید اشدہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گورنرپنجاب کے آئینی احکامات کی موجودگی میں حمزہ شہباز کا حلف مزیدآئینی بحران پیدا کرےگا۔

اعلامیے میں کہا گیا  ہےکہ پی ٹی آئی کے ایم پی ایز کی طرف سے ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل ابھی زیرسماعت ہے،بحران سے بچنے کے لیے ہمیں عدالتی احکامات  کا انتظار  کرنا چاہیے، انتظامیہ فریق نہ بنے، پولیس کےذریعےگورنرہاؤس پرچڑھائی، قبضہ اورفسطائیت نہ کرے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہےکہ اجلاس کی آئینی اورقانونی حیثیت مسلمہ ہے،کابینہ نے حمزہ شہباز کے الیکشن کو متنازع اور غیر قانونی و غیرآئینی قرار دیا ہے، گورنر پنجاب کے احکامات کی تشریح کے لیے عدالت عالیہ ہی مناسب فورم ہے،عدالت سے تشریح کے لیے رجوع کیا جارہا ہے۔

Back to top button