بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

ملائیشیا میں شدید بارشیں،طغیانی سے 27 ہلاک

ملائشیا میں شدید بارشوں کےبعد سیلابی صورتحال،ندی نالوں میں طغیانی کے نتیجے میں مختلف حادثات میں27 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق  ملائشیا میں گذشتہ تین دنوں سے شدید بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کی وجہ سے مختلف حادثات میں27 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 70ہزارافرادکومحفوظ مقام پرمنتقل کردیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق شدید بارش کی وجہ سے آنے والے سیلاب نے ایک اندازے کے مطابق 70 ہزار افراد کو بے گھر کر دیا ہے جبکہ بڑی سڑکوں کا رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

دوسری جانب مقامی حکام نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے۔

سرکاری میڈیا کے مطابق محکمہ موسمیات نے ملائشیا کے جنوبی اور مشرقی حصوں میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی وارننگ دی ہے۔

Back to top button