بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

افغانستان کیلئے او آئی سی اجلاس کی میزبانی پر پاکستان کے مشکور ہیں،انٹونی بلنکن

امریکا کے سیکرٹری خارجہ انٹونی بلنکن نےافغانستان کی صورت حال پر اسلامی تعاون تنظیم ( او آئی سی )کے وزرائے خارجہ کے غیرمعمولی اجلاس کی میزبانی پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں  انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ  افغانستان پر او آئی سی کا غیرمعمولی اجلاس ہمارے مشترکہ عزم اور مستحقین کی مدد کے لیے اقدامات کی اہم مثال ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس اہم اجلاس کی میزبانی کرنے اور عالمی برادری کو افغانستان کے لوگوں سے تعاون جاری رکھنے کے لیے شرکت کی دعوت دینے پر امریکا پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) کا افغانستان کی صورت حال پر غیر معمولی اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں پاکستان نے او آئی سی رکن ممالک کو افغان عوام کی مدد کے لیے نکات پیش کیے تھے۔

Back to top button