بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

چین میں 5 لاکھ 40 ہزار سے زائد افراد قرنطینہ

چین کے صوبے زی جیانگ میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر 5 لاکھ 40 ہزار سے زائد افراد قرنطینہ کر دیئے گئے۔

ننگبو اور شاؤشنگ شہر کے متعدد اضلاع میں بزنس آپریشنز بھی معطل کر دیئے گئے ہیں جبکہ صوبے زی جیانگ کے شہر ہانگ زاؤ میں بھی متعدد کمپنیوں نے پروڈکشن معطل کر دی ہے۔

چینی اسٹریٹیجسٹ کا کہنا ہے کہ زی جیانگ میں فیکٹریز کے شٹ ڈاؤن سے متعدد شعبوں میں سپلائی چین متاثر ہوگی۔

واضح رہے کہ زی جیانگ چین کی جی ڈی پی اور برآمدات کے حوالے سے اہم صوبہ ہے، تاہم یہاں گزشتہ روز کورونا کے 44 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

دوسری جانب چینی میڈیا کے مطابق ملک میں اومی کرون کا پہلا کیس رپورٹ ہو گیا ہے،متاثرہ شخص 9 دسمبر کو بیرون ملک سے آیا تھا، متاثرہ شخص کو اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں داخل کر دیا گیا ہے۔

Back to top button