بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سابق چیف جج رانا شمیم کا اصل بیان حلفی لندن سے پہنچ گیا

سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کا اصل بیان حلفی اسلام آباد ہائی کورٹ کو برطانیہ سے موصول ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بیان حلفی لندن سے کورئیر کے ذریعے رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ کو موصول ہوا۔ رانا شمیم کا اصل بیان حلفی پیر کو عدالتی کارروائی کے بعد موصول ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالت عالیہ کے رجسٹرار نے سربمہر لفافے کو ایک اور سیل لگا دی جو آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق لفافے پر کانفیڈنشل کے علاوہ یہ بھی لکھا ہے کہ یہ لفافہ صرف چیف جسٹس ہائی کورٹ کھول سکتے ہیں۔

Back to top button