بسم اللہ الرحمن الرحیم

کورونا وائرس

دنیا: کورونا وائرس سے اموات ساڑھے 52 لاکھ سے متجاوز

مصدقہ کیسز 26کروڑ44لاکھ 74ہزار902سے تجاوز کر گئے

مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 52 لاکھ 50 ہزار 70ہو گئیں جبکہ مصدقہ کیسز 26کروڑ44لاکھ 74ہزار902سے تجاوز کر گئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2کروڑ 7لاکھ 32 ہزار 443مریض  ہسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 86ہزار 999کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 23کروڑ 84لاکھ 92 ہزار 389کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا سے متاثرہ ممالک میں امریکہ پہلے نمبرپر جہاں8لاکھ 6ہزار 398افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 4 کروڑ 97 لاکھ 16 ہزار 825 ہو چکی ہے۔ کورونا سے متاثرہ ممالک میں  بھارت دوسرے نمبرپرجہاںکوروناوبا سے 4 لاکھ 70 ہزار 115 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 3 کروڑ 46 لاکھ 15 ہزار 757 مریض سامنے آ چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر  جہاں جان لیوا وائرس سے 6 لاکھ 15 ہزار 225 ہلاکتیں ہو گئیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 کروڑ 21 لاکھ 18 ہزار 782 ہو گئی۔برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 45 ہزار 281 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 1 کروڑ 3 لاکھ 29 ہزار 74 ہو چکی ۔

کوروناسے روس میں کل اموات 2 لاکھ 77 ہزار 640 ہو گئیں، اس کے مریضوں کی تعداد 97 لاکھ 3 ہزار 107 ہو چکی ہے۔ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 77 ہزار 230 تک جا پہنچیں جبکہ کیسز 88لاکھ 39 ہزار 891 ہو چکے ہیں۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وبا سے مجموعی اموات 1 لاکھ 19 ہزار 330 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 77 لاکھ 73 ہزار 530 رپورٹ ہوئے ۔

ایران میں کورونا وائرس سے کل اموات کی تعداد 1 لاکھ 29 ہزار 988 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 61 لاکھ 25 ہزار 596 ہو گئے۔

جرمنی میں کورونا وبا سے اموات 1 لاکھ 2 ہزار 909 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 60 لاکھ 26 ہزار 796 مصدقہ متاثرین سامنے آئے۔

ارجنٹینا میں کورونا وائرس 1 لاکھ 16 ہزار 617 زندگیاں نگِل چکا جبکہ اب تک اس موذی وبا کے 53 لاکھ 35 ہزار 310 کیسز رپورٹ ہوئے۔

سعودی عر ب میں کل اموات 8 ہزار 839 رپورٹ ہوئیں جبکہ مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 49 ہزار 810 تک جا پہنچی۔

Back to top button