بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

کانگو میں بارشوں ،سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں کم از کم 400 افراد ہلاک

افریقی ملک کانگو کے جنوبی صوبے کیوو میں گزشتہ ہفتے سے بارشوں ،سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں کم از کم 400 افراد ہلاک ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی گورنر  نے پیر کو  بتایا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران ہونے والی شدید بارشوں کی وجہ سے ندی نالوں میں ظغیانی اور مٹی کے تودے گرنے سے کئی گھروں کا نقصان پہنچا جبکہ جنوبی کیوو کے علاقے کالہے میں کئی  دیہات تبا ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں اب تک 401 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔حکام کے مطابق ریسکیورز  اہلکار شدید بارشوں کے باعث کیچڑ سے  بھری سڑکوں کو صاف کرنے میں ناکام رہے جس کی وجہ سے رہائشیوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے،  مشکلات کے باوجود امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ 

رپورٹس میں بتایا گیا کہ صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ سیلاب سے متاثرہ رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہی ہے جبکہ حکومت  کی جانب سے زخمیوں کے لیے طبی امداد بھی فراہم کی جارہی ہے ، جس میں مرنے والوں کی آخری رسومات کے اخراجات بھی شامل ہیں۔

حکومت کے ترجمان پیٹرک مویا نے کہا کہ صدر نے پیر سیلاب کی وجہ سے ملک  میں قومی سوگ کا اعلان کیا۔رپورٹس کے مطابق گزشتہ سال دسمبر میں کانگو کے دارالحکومت کنشاسا میں شدید بارشوں کی وجہ سے  سیلاب آنے کے بعد 120 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے ۔

مزید پڑھیے  شدید بارشوں سے کورنگی کازوے تاحال زیرآب، ٹریفک کیلئے بند
Back to top button