بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

ڈالر کی قیمت 171.55 روپے تک پہنچ گئی

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 85 پیسہ کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد ڈالر کی قیمت 171.55 روپے تک پہنچ گئی۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین ظفر پراچا نے ڈالر کی قدر میں اضافے سے متعلق کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے قرض سے متعلق پروگرام میں تاخیر کی وجہ سے روپے کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے کی تصدیق تک روپے پر دباؤ برقرار رہے گا۔

چیئرمین نے وضاحت کی کہ آئی ایم ایف فنڈز کی تصدیق کے بعد امید ہے کہ ایک ارب ڈالر موجود ہوں گے جس کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی ترسیل میں بہترہوگی۔

Back to top button