بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

چینی کی قیمت کو ایک بار پھر پر لگ گئے

ملک کے بیشتر علاقوں میں 1 کلو چینی کی قیمت 120 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

ادارۂ شماریات نے بتایا ہے کہ گزشتہ 1 ہفتے کے دوران آٹے، چکن، گھی، ٹماٹر، آلو سمیت 25 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

ادارۂ شماریات کے مطابق ٹماٹر کی قیمت میں 10 روپے 71 پیسے فی کلو اور آلو کی قیمت میں 3 روپے 29 پیسے فی کلو تک اضافہ ہوا ہے۔

ادارۂ شماریات نے مزید بتایا ہے کہ انڈے 5 روپے 38 پیسے فی درجن مہنگے ہو گئے ہیں۔

ادارۂ شماریات کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ 1 ہفتے کے دوران دال ماش، دال مسور، دال چنا اور مٹن بھی مہنگا ہوا ہے۔

ادارۂ شماریات نے یہ بھی بتایا ہے کہ 1 ہفتے میں بجلی کے 1 یونٹ کی قیمت میں 19 پیسے اضافہ ہوا ہے، جبکہ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 90 روپے 31 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

Back to top button