بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا پہلا،کراچی کا دسواں نمبر

دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آج لاہور پہلے اور ملک کا سب سے بڑا شہر کراچی دسویں نمبر پر موجود ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کی صبح 8 بجے کی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور پہلے نمبر پر رہا، جہاں کی فضاء میں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 236 تک جا پہنچی ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی کی فضاء میں آلودہ ذرات کی مقدار 153 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔

ایئر کوالٹی انڈیکس نے دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں بھارت کے دارالحکومت دہلی کو دوسرے نمبر پر قرار دیا ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کی درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضرِ صحت ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضرِ صحت ہے، جبکہ 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔

Back to top button