بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

موجودہ افغان حکومت کو کمزور کرنے کی کوشش نہ کی جائے،مولوی امیر خان متقی

قطر میں امریکا اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہوگیا ہے، طالبان نے افغان مرکزی بینک کے ذخائر پر سے پابندی ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔

عرب میڈیا سے بات کرتے ہوئے افغان نگراں وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے بتایا کہ امریکا کو کہا ہے کہ موجودہ افغان حکومت کو کمزور کرنے کی کوشش نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ افغان حکومت کو کمزور کرنے سے لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوگا، مذاکرات آج بھی جاری رہیں گے۔

مولوی امیر خان متقی کا کہنا تھا کہ امریکا نے افغان عوام کے لیے کورونا ویکسین فراہم کرنے کا بھی کہا ہے۔

خیال رہے کہ افغانستان انخلاء کے بعد امریکا اور طالبان کی یہ پہلی اعلیٰ سطح بات چیت ہے، امریکا کی جانب سے مذاکرات میں محکمہ خارجہ کے نائب نمائندہ خصوصی ٹام ویسٹ، یو ایس ایڈ کی عہدیدار سارہ چارلس اور انٹیلی جنس کمیونٹی کے عہدیدار شامل ہیں۔

Back to top button