بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

فرانس میں ویکسی نیشن نہ کرانے والے 3ہزارہیلتھ ورکرز معطل

فرانس نے ویکسی نیشن نہ کرانے والے 3 ہزار ہیلتھ ورکرز کو معطل کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق  فرانس میں ملک کے 27 لاکھ ہیلتھ ورکرز، کیئر ہوم اور فائر سروس عملے کے لیے ویکسینیشن کو لازمی قرار دیا گیا تھا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق جمعرات کے روز فرانس نے 3 ہزار  ہیلتھ ورکرز کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین نہ لگوانے پر معطل کردیا۔

 فرانسیسی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ہیلتھ ورکرز  کی زیادہ تر معطلی صرف عارضی ہے کیونکہ اس فیصلے کے بعد کافی ہیلتھ ورکرز نے ویکسین لگوانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

فرانسیسی صدر میکرون  نے 12 جولائی کو ہیلتھ ورکرز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ وہ  15 ستمبر تک کم از کم  کورونا ویکسین کی ایک خوراک لگوائیں یا پھر  اپنی نوکریوں سے مستعفی ہوجائیں۔

دوسری جانب فرانسیسی حکومت کی جانب سے ہیلتھ ورکرز کیلئے  کورونا سے بچاؤ  کی ویکسین کو لازمی قرار دینے  اور ویکسین نہ لگوانے کی صورت میں معطل کیے جانے کے فیصلے کیخلاف  ہیلتھ ورکرز نے بھوک ہڑتال کا اعلان کردیا۔

Back to top button