بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

افغانستان میں خواتین کرکٹ کو سپورٹ نہ کیا گیا تو ان کی میزبانی نہیں کرینگے،کرکٹ آسڑیلیا

کر کٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ اگر میڈیا رپورٹس ثابت ہو گئیں کہ ویمن کرکٹ کو افغانستان میں سپورٹ نہیں کیا جائے گا تو افغانستان کی میزبانی نہیں کریں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ویمن کرکٹ کی دنیا بھر میں ترقی کرکٹ آسٹریلیا کے لیے بڑی اہم ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا کرکٹ کے لیے ویژن یہی ہے کہ خواتین کی ہر سطح پر سپورٹ کی جائے۔

واضح رہے کہ طالبان کے ترجمان احمد اللّٰہ واثق نے آسٹریلوی میڈیا سے خصوصی بات چیت میں کہا ہے کہ طالبان افغانستان میں خواتین کے کرکٹ اور دیگر اسپورٹس کھیلنے پر پابندی عائد کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ خواتین کو کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیئے کیونکہ اس سے بے پردگی ہو سکتی ہے۔

احمد اللّٰہ واثق کا کہنا تھا کہ اسلام ایسے کسی لباس کی اجازت نہیں دیتا جس سے جسم نمایاں ہو۔

دوسری جانب آسٹریلیا اور افغانستان کی مینز ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ میچ نومبر میں ہوبارٹ میں تجویز کیا گیا ہے۔

Back to top button