بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

طالبان نے بارودی سرنگیں صاف کرنے والے برطانوی ادارے کو کام کی اجازت دیدی

کابل پر طالبان کےکنٹرول سے قبل ہی ہالو ٹرسٹ نے افغانستان سے اپنا غیر ملکی عملہ واپس بلا لیا تھا

طالبان نے بارودی سرنگیں صاف کرنے والے برطانوی ادارے ہالو ٹرسٹ کو افغانستان میں اپنا مشن بحال کرنےکی اجازت دے دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہالوٹرسٹ نے آج سے اپنے 1ہزار سے زائد ملازمین کے ساتھ 5 افغان صوبوں میں مشن کا آغازکردیا ہے۔

ترجمان ہالو ٹرسٹ کا کہنا ہےکہ طالبان کوہالو ٹرسٹ پر اعتماد ہے، ٹرسٹ نے دوران جنگ طالبان کے زیر انتظام علاقوں میں بارودی سرنگیں صاف کی تھیں۔

اس سے قبل کابل پر طالبان کےکنٹرول سے قبل ہی ہالو ٹرسٹ نے افغانستان سے اپنا غیر ملکی عملہ واپس بلا لیا تھا۔

خیال رہےکہ افغانستان میں گذشتہ دو دہائیوں میں ہونے والی جنگ کے دوران کئی بارودی سرنگیں بچھائی گئی ہیں جوکہ شہریوں کے لیے انتہائی خطرناک ہیں اور ان کا خاتمہ افغان شہریوں کے تحفظ کے لیے انتہائی ضروری ہے۔

Back to top button