بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

شمالی اتحاد اور طالبان کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

افغانستان کے زیادہ تر حصے پر کنٹرول طالبان کرنے کے بعد اب طالبان اور  شمالی اتحاد کے درمیان امن پر بھی اتفاق ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق افغان طالبان اور شمالی اتحاد نے ایک دوسرے پر حملہ نہ کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ افغان طالبان اور شمالی اتحاد کے رہنماؤں کے درمیان مذاکرات ’چاری کر‘ کے علاقے میں ہوئے جس میں فریقین نے ایک دوسرے پر حملہ نہ کرنے پر اتفاق کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز طالبان کمانڈر قاری فصیح الدین نے دعویٰ کیا تھا کہ افغانستان کے صوبے پنجشیر میں طالبان کی پیش قدمی جاری ہے، انہوں نے شمالی اتحاد کے سابق اہم کمانڈر احمد شاہ مسعود کی رہائش گاہ اور  وادی کی اہم چوٹیوں پر قبضے کا دعویٰ کیا تھا۔

Back to top button