بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

کابل میں امریکی سفارتخانہ بند،عملے کی واپسی کا آپریشن جاری

کابل ایئرپورٹ سے تمام کمرشل پروازیں معطل کردی گئیں، کابل ایئرپورٹ سے صرف فوجی طیاروں کو پرواز کی اجازت ہوگی

کابل میں امریکی سفارت خانہ بند کردیا گیا، سفارتی عملے کی واپسی کا آپریشن جاری ہے۔

امریکی سفارت خانے نے کہا ہے کہ کابل سے نکلنے کے خواہش مند امریکی آن لائن رجسٹریشن کرائیں۔

دوسری جانب نیٹو کے مطابق کابل ایئرپورٹ سے تمام کمرشل پروازیں معطل کردی گئیں، کابل ایئرپورٹ سے صرف فوجی طیاروں کو پرواز کی اجازت ہوگی۔

علاوہ ازیں یورپی یونین اسٹاف کے کئی ارکان کابل میں نامعلوم محفوظ مقام پر منتقل ہوگئے۔

گزشتہ روز جرمنی نے بھی کابل میں اپنا سفارت خانہ بند کردیا۔ جرمن وزارت خارجہ نے اپنے شہریوں کو افغانستان چھوڑنے کی ہدایت کی تھی۔

Back to top button