بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

افغان صورتحال،ٹرمپ کا بائیڈن سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

افغانستان میں جو کچھ کرنے کی اجازت دی گئی ہے، اس بدنامی پر بائیڈن استعفیٰ دے دیں۔ٹرمپ

افغانستان سے امریکی فوجی انخلاء اور طالبان کے کنٹرول سنبھالنے پر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے موجودہ صدر جوزف بائیڈن پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے جو بائیڈن سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں جو کچھ کرنے کی اجازت دی گئی ہے، اس بدنامی پر بائیڈن استعفیٰ دے دیں۔

دوسری جانب افغانستان کی موجودہ صورتحال پر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ افغانستان دہشت گردوں کا گڑھ نہیں بننا چاہیے۔

Back to top button