بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

افغان صدر اشرف غنی کے مستعفی ہونے کی اطلاعات

علی احمد جلالی نئی حکومت کے سرا راہ مقرر کئے جائیں گے جب کہ اس سارے معاملے میں عبداللہ عبداللہ ثالث کا کردار ادا کر رہے ہیں

افغانستان کے صدر اشرف غنی کے عہدے سے دستبردار ہونے کی اطلاعات موصول ہوگئیں۔ افغان میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ افغان صدارتی محل میں طالبان اور حکومت کے درمیان مذاکرات جاری ہیں جہاں فغانستان کے صدر اشرف غنی نے عہدے سے دستبردار ہونے پر رضامندی ظاہر کردی ہے ، جب کہ مذکرات میں کابل پر حملہ نہ کرنے کا معاہدہ بھی طے پا گیا ہے ، جس کے تحت طالبان عبوری حکومت کو اقتدار کی پرامن منتقلی کا فیصلہ کیا گیا ہے ، علی احمد جلالی نئی حکومت کے سرا راہ مقرر کئے جائیں گے جب کہ اس سارے معاملے میں عبداللہ عبداللہ ثالث کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
افغانستان کے قائم مقام وزیرداخلہ عبدالستار مرزا کوال نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کابل پر حملہ نہیں کیا جائے گا اور حکومت کی منتقلی پرامن طریقے سے ہوگی ، کابل کے شہری یقین رکھیں کہ سکیورٹی فورسز شہر کی حفاظت یقینی بنائیں گے۔

Back to top button