بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان میں ایک دن میں 10 لاکھ سے زیادہ ویکسین لگانے کا ریکارڈ قائم

ملک میں اب تک 3 کروڑ 19 لاکھ 29 ہزار 581 ویکسین کی خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔اسد عمر

ملک میں ایک روز میں کورونا ویکسین لگانے کا نیا ریکارڈ بن گیا۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے بتایا کہ گزشتہ روز 10 لاکھ 72 ہزار 342 افراد کو ویکسین لگائی گئی۔

ملک میں اب تک 3 کروڑ 19 لاکھ 29 ہزار 581 ویکسین کی خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔انہوں نے بتایاکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 50 فیصد سے زائد شہریوں کی کورونا ویکسی نیشن مکمل ہوچکی ہے اور اسلام آباد پاکستان کا پہلا شہر ہے جہاں ویکسین مہم تیزی سے جاری ہے جب کہ پنجاب ،سندھ اورخیبر پختونخوا میں ریکارڈ ویکسین لگائی گئی ہے۔

اسد عمر کے مطابق پشاور، راولپنڈی میں 35، 35 فیصد، فیصل آباد میں 28 فیصد اور کراچی میں 26 فیصد شہریوں کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

اس کے علاوہ لاہور،گوجرانوالہ، سیالکوٹ، سرگودھا میں27 فیصد اورحیدر آباد میں 25 فیصد شہریوں کو ویکسین لگائی گئی ہے۔

Back to top button