بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری

، نئی ایڈوائزری کے تحت 9 اگست سے پاکستان آنے والے 6سال کے بچوں کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ لازمی قرار دے دی گئی ہے

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی ہے، نئی ایڈوائزری کے تحت 9 اگست سے پاکستان آنے والے 6سال کے بچوں کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ لازمی قرار دے دی گئی ہے

پاکستان کے ایئرپورٹس پر 6 سال کے مسافروں کے ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ بھی ہوں گے، کورونا وائرس مثبت آنے پر 12 سال کے مسافروں کو قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔پاکستان آنے سے 72گھنٹے قبل کورونا کی منفی رپورٹ ساتھ رکھنا ہوگی۔

کورونا کے پیش نظر پاکستانی ایئرپورٹس پر مزید سخت فیصلے کیے جاسکتے ہیں۔ نئی ٹریول ایڈوائزری پر9 اگست سے عملدرآمد شروع ہوجائے گا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نئی ٹریول ایڈوائزری سے متعلق تمام ایئرپورٹس کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

Back to top button