بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی،تینوں مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی کی جیت

آج ہونے والے انتخاب میں علما ومشائخ کی نشست پر پی ٹی آئی کے محمد مظہر سعید،ٹیکنوکریٹ کی نشست پر رفیق نئیر اور سمندر پار کشمیریوں کی نشست پر محمد اقبال کامیاب ہوئے

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں تینوں مخصوص نشستوں پرپاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے امیدوارکامیاب ہوگئے۔

مخصوص نشستوں پر آج ہونے والے انتخاب میں علما ومشائخ کی نشست پر پی ٹی آئی کے محمد مظہر سعید،ٹیکنوکریٹ کی نشست پر رفیق نئیر اور سمندر پار کشمیریوں کی نشست پر محمد اقبال کامیاب ہوئے۔

گزشتہ روز خواتین کی 5 مخصوص نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئی تھیں جن میں سے پی ٹی آئی کو تین، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کو خواتین کی ایک ایک مخصوص نشست ملی تھی۔

یاد رہےکہ 53 ارکان پر مشتمل ایوان میں حکومت سازی کے لیے27 ووٹ درکار ہیں، تین مزید نشستوں پر کامیابی کی بعد پی ٹی آئی 32 نشستوں کی واضح اکثریت حاصل کرکے حکومت سازی کرنے جارہی ہے۔

53 رکنی ایوان میں پی ٹی آئی کی 32، پیپلز پارٹی کی 12 اور مسلم لیگ ن کی 7 نشستیں ہیں جب کہ جموں کشمیر پیپلز پارٹی اور مسلم کانفرنس کے پاس ایک ایک نشست موجود ہے۔

پیپلزپارٹی کی12 میں سے 2 نشستیں چوہدری یاسین نے حاصل کی ہیں، چوہدری یاسین ایک نشست چھوڑیں گے جس پر ضمنی الیکشن ہوگا۔

Back to top button