بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

راول ڈیم کے سپل ویز کھول دیئے گئے

گزشتہ دنوں اسلام آباد میں تیز بارش کے بعد راول ڈیم میں پانی کی سطح تیزی سے بلند ہوگئی جس پر راول ڈیم انتظامیہ نے الرٹ جاری کیا گیا تھا

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں راول ڈیم کے اسپل ویز کھول دیے گئے۔ذرائع کے مطابق راول ڈیم اسپل ویز سے آدھا فٹ پانی کا اخراج کیا جائے گا۔

رواں سیزن میں دوسری مرتبہ راول ڈیم اسپل ویز کھولے گئے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد میں تیز بارش کے بعد راول ڈیم میں پانی کی سطح تیزی سے بلند ہوگئی جس پر راول ڈیم انتظامیہ نے الرٹ جاری کیا گیا تھا۔

ڈیم انتظامیہ نے کہا تھا کہ راول ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش انتہائی کم ہے، پانی کی سطح مزید بلند ہونے پر اسپل ویز اوپن کردیے جائیں گے۔

Back to top button