بسم اللہ الرحمن الرحیم

سائنس و ٹیکنالوجی

ابوظہبی کو انٹرنیٹ کے حوالے سے دنیا کے سب سے تیز رفتار دارالحکومتوں میں شامل

متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی کو ایک اور عالمی اعزاز مل گیا، ابوظہبی کو انٹرنیٹ کے حوالے سے دنیا کے سب سے تیز رفتار دارالحکومتوں میں شامل کیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس میں بتایاگیاکہ فکسڈ براڈ بینڈ اور موبائل نیٹ ورک ٹیسٹنگ ایپلی کیشنز، ڈیٹا اور تجزیہ کے عالمی ادارے اوکلا کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی کو رواں سال کی پہلی ششماہی میں تیز ترین میڈین ڈائون لوڈ رفتار( 421.26 ایم بی پی ایس)کے ساتھ 5 نیٹ ورک انڈیکس میں عالمی سطح پر سب سے تیز رفتار دارالحکومتوں میں شامل کیا گیا ہے۔


ٹیلی مواصلات اور ڈیجیٹل گورنمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (ٹی ڈی آر ای)نے ایک بیان میں کہا کہ یہ حالیہ کامیابی متحدہ عرب امارات کے اعزازات میں ایک اور اضافہ ہے جس سے ابوظہبی دنیا کے سب سے تیز رفتار 5 جی دارالحکومتوں میں شامل ہوا ہے بلکہ دنیا بھر میں مجموعی طور پر سب سے تیز رفتار موبائل نیٹ ورک کا بھی ایک مرکز ہے۔

Back to top button