بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

پیرو میں پرائمری سکول ٹیچر صدر منتخب

پیدرو کاستیلو 19 اکتوبر 1969 میں پیرو کے ایک گاؤں ' پونا' میں کسان کے گھر پیدا ہوئے اور 1995 سے 2020 تک پرائمری اسکول ٹیچر کی حیثیت سے کام کیا۔


جنوبی امریکا کے ملک ‘پیرو ‘سے تعلق رکھنے والے پرائمری اسکول ٹیچر ‘پیدرو کاستیلو ‘ ملک کے نئے صدر منتخب ہوگئے۔پیدرو کاستیلو 19 اکتوبر 1969 میں پیرو کے ایک گاؤں ‘ پونا’ میں کسان کے گھر پیدا ہوئے اور 1995 سے 2020 تک پرائمری اسکول ٹیچر کی حیثیت سے کام کیا۔

انہوں نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز 2002 میں کیا لیکن جب انہوں نے 2017 میں اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافے کیلئے ہڑتال کی صدارت کی تو انہیں کافی شہرت حاصل ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ رواں سال صدارتی انتخابات میں اُمیدوار نامزد ہوئے۔

انہوں نے غیر متوقع طور پر پہلے مرحلے میں دیگر17 اُمیدواروں کا مقابلہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی تھی۔

پیدرو کاستیلو نے صدارتی انتخابات میں سابق صدر کی بیٹی کیکو فوجیموری کو44،000 ووٹوں سے شکست دی۔

پیرو میں صدارتی انتخابات رواں سال جون میں منعقد ہوئے تھے لیکن ووٹوں کی گنتی کا عمل ایک ماہ سے زائد عرصے تک جاری رہا۔

Back to top button