بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

نور مقدم قتل کیس،ملزم ظاہر جعفر کا پولی گرافک ٹیسٹ مکمل

ٹیسٹ میں ظاہر جعفر سے 20 سوالوں کے جواب لیے گئے اور اس ٹیسٹ سے قبل ملزم بے ہوش ہونے کی ایکٹنگ اور مختلف حیلے بہانے کرتا رہا

نور مقدم قتل کیس کے ملزم ظاہر جعفرکا پولی گرافک ٹیسٹ مکمل کرلیا گیا۔

اسلام آباد پولیس ملزم ظاہر جعفر کو لے کر لاہور پہنچی جہاں فرانزک لیبارٹری میں رہائش گاہ سے ریکورکی گئی فوٹیج کا فرانزک تجزیہ کیا گیا اور ماہرین نے ملزم کا پولی گرافک ٹیسٹ بھی کیا۔

ذرائع کا کہناہےکہ ٹیسٹ میں ظاہر جعفر سے 20 سوالوں کے جواب لیے گئے اور اس ٹیسٹ سے قبل ملزم بے ہوش ہونے کی ایکٹنگ اور مختلف حیلے بہانے کرتا رہا۔

ذرائع کے مطابق ملزم کے پولی گرافک ٹیسٹ کی رپورٹ اسلام آباد پولیس کو بھجوائی جائے گی جب کہ ٹیسٹ کے بعد پولیس ملزم کو دوبارہ اسلام آباد لے کر روانہ ہوگی۔

Back to top button