بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان اور بھارت مذاکرات پر راضی ہوں تو او آئی سی مدد کے لیے تیار ہے،او آئی سی

بھارت مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کی اپنی ذمے داریاں پوری کرے،دفتر خارجہ


اسلامی تعاون تنظیم ’او آئی سی‘ کی جانب سے پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش کی گئی ہے۔

او آئی سی کے سیکریٹری جنرل کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان اور بھارت مذاکرات پر راضی ہوں تو او آئی سی مدد کے لیے تیار ہے۔

پاکستان کے دفتر خارجہ نےاو آئی سی کی پیشکش کا خیر مقدم کیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارت مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کی اپنی ذمے داریاں پوری کرے۔

اس کے علاوہ سعودی عرب میں بھارتی سفیر سے ملاقات میں سیکریٹری جنرل او آئی سی نے مقبوضہ کشمیر میں وفد بھیجنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

Back to top button