بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

جسٹس فائز عیسیٰ نظر ثانی کیس،حکومتی درخواست پر عائد اعتراض کیخلاف اپیل دائر

رجسٹرار آفس کا 25 مئی کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے،رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کرکے کیس سماعت کیلئے مقرر کیا جائے،اپیل


سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسٰی نظر ثانی کیس میں حکومتی درخواست پر اعتراض عائد ہونے کے خلاف حکومت نے اپیل دائرکردی۔

ذرائع کے مطابق رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف وفاقی حکومت نے اپیل سپریم کورٹ میں دائر کر دی ہے۔

اپیل میں کہا گیا ہے کہ رجسٹرار آفس کا 25 مئی کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے،رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کرکے کیس سماعت کیلئے مقرر کیا جائے،رجسٹرار آفس کے اعتراضات خلاف قانون ہیں۔

Back to top button