بسم اللہ الرحمن الرحیم

کورونا وائرس

کورونا وبا، مزید 88 افراد جاں بحق، 4 ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ

ملک بھر میں عالمی وباء کوروناوائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں، گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے مزید88مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد 20177تک پہنچ گئی۔ جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے4007نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔

ملک میں کوروناوئرس کے کیسز کے مثبت آنے کی شرح6.43تک پہنچ گئی۔

اب تک جن افراد کو کوروناوائرس ایکسین کی ایک خوراک لگائی گئی ،ان کی تعداد 26لاکھ31ہزار873تک پہنچ گئی جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ایک لاکھ76ہزار 907افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی گئی۔ اب تک 11لاکھ93ہزار441افراد کو کوروناوائرس کی مکمل ویکسین لگائی جاچکی ہے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 34568افراد کو کوروناوائرس کی مکمل ویکسین لگا دی گئی ۔ اب تک کوروناوائرس ویکسین کل 49لاکھ56ہزار853خوراکیں لگائی جاچکی ہیں جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران دو لاکھ 11ہزار475خوراکیں لگائی گئیں۔

ہفتہ کے روز سے30سے40سال کی عمر کے افراد کی ویکسینیشن کا عمل بھی شروع ہو گیا اور این سی او سی کی جانب سے عوام سے کہا گیا کہ وہ 1166پر اپنا شناختی کارڈ نمبر میسج کر کے اپنی رجسٹریشن کرائیں اور ویکسین لگوانے کی تاریخ حاصل کریں اور دی گئی تاریخ یا بعد میں آکر ویکسین لگوائیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے ہفتہ کے روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالے سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق  پاکستان اب تک کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 8لاکھ97ہزار468تک پہنچ گئی۔ اب تک ملک بھرمیں کوروناوائرس کے8 لاکھ13ہزار855مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد63436تک پہنچ گئی ہے۔

اس وقت ملک میں کوروناوائرس تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد4412 تک پہنچ گئی ہے۔

صوبہ پنجاب  ملک بھر میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز، فعال کیسز، صحت یاب ہونے والے مریضوں  اور کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کے اعتبار سے پہلے نمبر پر آگیا جبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے۔این سی اوسی کے مطابق  پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2.2فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح90.7   فیصد تک پہنچ چکی ہے۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے3712مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔

این سی اوسی کے مطابق  کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ملک بھر میں تیسرے نمبر پر آگیا۔ اس وقت اسلام آبادکوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد7696تک پہنچ گئی۔خیبر پختونخوا میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد6790تک پہنچ گئی۔صوبہ پنجاب میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد24522تک پہنچ گئی،صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد 21649تک پہنچ گئی، صوبہ بلوچستان998،آزاد جموں وکشمیر1702جبکہ گلگت بلتستان  میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد79رہ گئی جو ملک بھر میں سب سے کم ہے۔

این سی اوسی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے دو لاکھ80ہزار167 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبہ پنجاب2 لاکھ98ہزار796،خیبر پختونخوا118323،اسلام آباد71716،بلوچستان23145،آزاد جموں وکشمیر16423جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد5285تک پہنچ گئی ۔

این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد80156 تک پہنچ گئی ،خیبر پختونخوا میں129013، سندھ میں 3 لاکھ6ہزار707، پنجاب میں3 لاکھ33 ہزار57، بلوچستان میں24413، آزاد جموں و کشمیر میں18651اور گلگت بلتستان میں5471فرادکورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں9739افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں4891، خیبر پختونخوا میں3900، اسلام آباد میں744، گلگت بلتستان میں 107، بلوچستان میں270اور آزاد جموں و کشمیر میں526فراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد جموںوکشمیر میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح تین فیصد، اسلام آباد ایک فیصد، گلگت بلتستان دو فیصد، بلوچستان ایک فیصد، خیبر پختونخوا تین فیصد، سندھ دو فیصد اور پنجاب میں تین فیصد تک پہنچ گئی ۔اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے ایک کروڑ27لاکھ17 ہزار235ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے62238نئے ٹیسٹ کئے گئے ۔کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں۔لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، بہاولپور، منڈی بہاالدین، ملتان، اوکاڑہ، رحیم یار خان، راولپنڈی، گجرات، شیخوپورہ، سرگودھا، سیالکوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ متاثر، مظفر آباد، میر پور، کوٹلی، پشاور، سوات، نوشہرہ ، دیر لوئر، مالاکنڈ، صوابی، چارسدہ اور ہری پور ہائی رسک اضلاع میں شامل ہیں۔

پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور دوسرے مرحلے میں 60 سال سے بڑی عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جائے گا۔ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔

Back to top button